ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ:ایک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ:ایک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا زخمی

Sat, 19 Aug 2017 17:43:54  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے شہر کیسیمی کے پولیس چیف جیف اوڈیل نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اُس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ اُس وقت کی گئی جب پولیس اہلکار کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔ موقعِ واردات پر موجود بقیہ پولیس اہلکاروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے فرار ہو جانے والے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس چیف نے مبینہ ملزموں کے شناخت نہیں بتائی۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ریاستی گورنر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔وووو
 


Share: